آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اہم ترین دورہ برطانیہ، کیا مصروفیات ہوں گی؟

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اہم ترین دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے۔ آرمی چیف دورے کے دوران رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت  کریں گے جہاں وہ ’ابھرتا ہوا ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے مستقبل کا آؤٹ لک‘ کے موضوع  پر کلیدی خطاب کریں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ برطانیہ

واضح رہے کہ استحکام کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان آرمی ٹو آرمی ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیےقوم کی حمایت کے ساتھ مسلح افواج تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

اس موقع پر پالیسی سازوں، سول اور ملٹری  کے علاوہ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی برابر کی نمائندگی ایک جگہ موجود ہوتی ہے۔

حالیہ کانفرنس تیزی سے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ برطانیہ

دورے کے آغاز پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر  پیش کیا۔

اپنے دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیےکشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

ان کی مصروفیات میں  چیف آف ڈیفنس اسٹاف یوکے، مسٹر ایڈم ٹونی ریڈیکن،  چیف آف دی جنرل اسٹاف آف برٹش آرمی جنرل سر رولینڈ واکر،اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرمسٹر جوناتھن نکولس پاول سے  ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

آرمی چیف برطانوی ہوم سکریٹری  یویٹی کوپر Yvette Cooper سے بھی ملاقات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل