چیمپیئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی، بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ 69 رنز پر گری، کپتان  روہت شرما 41 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی 38 گیندوں پر 22 رنز، شہریار الیاس 17 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکثر پٹیل 8 رنز بناسکے۔

شمبن گل نے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کے ایل راہول 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہی جب اوپنر سومیا سرکار پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے کیچ پکڑا۔

توحید ہردوئے نے شاندار 100 رنز مکمل کیے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ  تنزید حسن نے 25 اور رشاد حسین نے 18 رنز بنائے، سومیا سرکار اور  نجم الحسین صفر پر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم اور تنظیم حسن بھی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

اوپنر سومیا سرکار اور مہدی حسن کو محمد شامی جب کہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت رانا نے پویلین لوٹایا۔ بنگلہ دیش کے تنزید حسن اور مشفق الرحیم کو اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا۔

5 وکٹیں گرنے کے بعد ذاکر علی اور توحید ہردوئے نے 154 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی ، 189 کے مجموعی اسکور پر ذاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا تھا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، ہم اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں، بی پی ایل کھیلنے کے بعد ہمارے کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیار ہیں۔

بنگلہ دیش ٹیم نے میچ سے قبل نمازِ ظہر ادا کی

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے خلاف آخری سیریز جیتی تھی، ہم آج اچھی کرکٹ کھیلیں گے، مجھے امید ہے کہ کھلاڑی پورے اعتماد سے خود پر یقین کریں گے۔ آج 3 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ دبئی میں فلڈ لائٹس میں بیٹنگ کرنا آسان ہوتا ہے، ہم ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، اب ہم باؤلنگ پر توجہ دیں گے اور دیکھتے ہیں کھیل کس طرف جاتا ہے۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا ہر میچ اہم ہوتا ہے۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ورون دھون کی جگہ روندر جدیجہ اور ہرشدیپ کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

نجم الحسن شانتو (کپتان)، تنزید حسن، سومیا سرکار، مہدی حسن مرزا، توحید ہریدائے، مشفق الرحیم، جیکر علی، رشاد حسین، تنزیم حسن ثاقب، تسکین احمد، مستفیض الرحمان۔

بھارت اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شیریاس آئر، اکسر پٹیل، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی، کلدیپ یادو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم