کیا 26-2025 کے بجٹ میں تکنیکی امور آئی ایم ایف طے کرے گا؟

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے، اور آئی ایم ایف سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:حکومت پاکستان کی سنجیدگی و عزم قابل تعریف، مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے وفاقی بجٹ برائے 26-2025 میں کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امکان ہے کہ آئی ایم ایف سے یہ بات چیت آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات کے نئے دور کے دوران ہوگی۔ تاہم اس قبل آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، جو لیوی لاگو کرنے کے بارے میں سفارشات فراہم کرنے کے لیے پیر سے بات چیت شروع کرے گا۔

یہ  بھی پڑھیں:آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر آئینی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

آئی ایم ایف کا یہ تکنیکی وفد 24 سے 28 فروری تک وفاقی اور صوبائی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ مذاکرات میں گرین بجٹ، موسمیاتی اخراجات سے باخبر رہنے اور رپورٹنگ کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے گی۔

کاربن لیوی کے علاوہ بات چیت میں الیکٹرک گاڑیوں اور سبسڈی کے فریم ورک کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف آئندہ بجٹ میں گرین بجٹ میں توسیع کی تجویز دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشتگرد گرفتار

بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل

سعودی عرب کا عالمی اعزاز، 2031 سے ’انٹوسائی‘ کی صدارت سنبھالے گا

بھارتی کمپنی کے مورنگا پاؤڈر سے تیار امریکی سپلیمنٹس مارکیٹ سے واپس

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟