حکومت پاکستان کی سنجیدگی و عزم قابل تعریف، مزید تعاون کے لیے تیار ہیں، آئی ایم ایف

جمعہ 21 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، پاکستان سے مزید تعاون کے لیے تیار ہیں۔

آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید پاکستان کا پھر دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی، دورہ پاکستان کا مقصد حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے 6 تا 14 فروری پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد گورننس، بدعنوانی کی تشخیص  کے لیے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا، مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کےخطرات کاابتدائی جائزہ لینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان پر مشن نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے انسداد سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا، مشن نے دورہ پاکستان پر متعدد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں جن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی وزارت قانون اور سپریم کورٹ سے بھی مشاورت کی، ایس ای سی پی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان، کاروباری برادری، سول سوسائٹی اور عالمی شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے پاس 40 لاکھ روپے کہاں سے آگئے؟ دفتر خارجہ نے تحقیقات شروع کردیں

اصل سرجری سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

پاکستانی خاتون بائیکر کے لندن سے لاہور تک کے تاریخی سفر کا آغاز

عیدالفطر سے قبل جدہ کی تاریخی منڈیاں خریداروں سے بھر گئیں

ویڈیو

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

فیصل آباد کے اسٹارٹ اپ کا عالمی فیشن انڈسٹری تک کا سفر

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب