کپتان بابر اعظم نے عید منائی اپنے بچپن کے محلے میں

ہفتہ 22 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اپنی عید کی خوشیوں کو مزید لطف و انبساط سے بھرنے کے لیے اس محلے میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنا بچین گزارا۔

 واضح رہے کہ بابر اعظم کا بچپن لاہور کی فردوس مارکیٹ گلبرگ کے علاقے میں گزرا ہے۔ انہیں ڈیفنس لاہور میں منتقل ہوئے چند برس ہی ہوئے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ  پر اپنے بچپن کے دوستوں اور اہل محلہ سے ملنے کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔ انہوں نے اپنے پرانے محلے میں کافی وقت گزارا۔

اس موقع پر بابر کا کہنا تھاکہ اس سال اپنے بچپن والے گھر میں عید منانے کا موقع ملا، کیا بے پناہ یادیں ہیں سب کو عید مبارک ہو۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کو عید گھر والوں کے ساتھ منانے کے لیے چھٹیاں ملی ہوئی ہیں۔ بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کل اسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا، 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا نے 4 یورپی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دے دیا

جنوبی افریقہ بھارت سے خوفزدہ ہوگیا؟ کپتان کے خلاف بمراہ کے شرمناک بیان پر خاموشی اختیار کرلی

سیاسی جج قومی قیادت کی تضحیک کرکے اپنی فیملیز کو یہ تماشا دکھاتے تھے، خواجہ آصف کی تنقید

ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی

ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے