بلوچستان حکومت نے صوبے سے متعلق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بیان مسترد کردیا

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے بعض سیاستدانوں کی جانب سے بلوچستان پر دیے گئے انتشار انگیز اور گمراہ کن بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان بیانات کو حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔

 ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بلوچستان کی صورتحال پر تبصرے کيے جو درست نہیں، ایسے بیانات حقیقت کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا نوجوان پائلٹس کی ٹریننگ کے لیے انقلابی اقدام

’آزادی کے بارے میں کی جانے والی باتیں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں، بلوچستان پاکستان ہےاور رہے گا، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصر اور انکے سہولتکار  کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔‘

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنیوالے بیرونی ایجنڈے کو تقویت دے رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور ان کی جماعت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو دوبارہ مستحکم ہونے کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت کا پاکستان پیٹرولیم سے متعلق تحفظات کا اظہار، وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ

’بلوچستان پر اسلام آباد میں بیٹھ کر تبصرے کرنے کے بجائے ذمے دار اپوزیشن لیڈر کے طور پر کوئٹہ تشریف لائیں اور دلیل کے ساتھ حکومت سے بات کریں، یہ توقع ایک ذمہ دار سیاسی جماعت یا اپوزیشن لیڈر سے کی جاسکتی ہے سوشل میڈیا پر من گھڑت بیانیہ بنانیوالی جماعت اور اس کے اپوزیشن لیڈر سے نہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ