شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

منگل 25 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔

شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو ایب نارمل کہہ دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایب نارمل لوگوں کو کپتان بنائیں گے اور عجیب سے لوگوں کو ٹیم میں آنے دیں گے تو پھر یہی ہو گا۔

شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے ایسے کپتانوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جن کی شخصیت کے روپ دن میں تین بار تبدیل ہوتے تھے تو ان کے ساتھ کیسے کام کیا جائے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ وہ صبح اٹھ کر کپتان ہوتے تھے اور رات کو کچھ اور ہو جاتے تھے۔

شعیب اختر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل دیا کسی کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے ان کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 ایک صارف کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان کو ایب نارمل کہنابالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ بیٹنگ کولیپس میں کپتان کیا کرے گا۔

ایک صارف محمد رضوان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان وہی کپتان ہے جس نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتے لیکن شعیب انہیں ابنارمل کہہ رہے ہیں۔ صارف کا کہنا تھا کہ وہ اصل مجرموں کو کیوں نہیں بولتے جو پی سی بی کو کنٹرول کر رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ کو تباہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پر بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے 10 سال ہوگئے ہیں لیکن وہ آج تک بھارت کے خلاف ایک میچ نہیں جتوا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیا ٹیلنٹ آزمایا جائے، بابراعظم بھارت کے خلاف ایک میچ نہیں جتوا سکا‘، محمد حفیظ کی تنقید

واضح رہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ نیوزی لینڈ سے ہار گیا تھا، جس کے بعد بھارت سے بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار جائے، جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتے، تاہم اس سے قبل ہی فیصلہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی شکست پر گلوکاری، شعیب ملک تنقید کی زد میں کیوں؟

نیوزی لینڈ کی جانب سے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ہوگیا ہے، اور قومی ٹیم اگلے راؤنڈ (سیمی فائنل) کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

اب پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ جو محض ایک رسمی کارروائی ہوگی کیونکہ دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp