سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل کرتے ہوئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں محکمہ تعلیم سندھ کا نصاب میں کمی، تعلیمی سال کے آغاز اور امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ
سندھ کے محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک کے پیش نظر صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل کیا ہے۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات عید کے بعد 7 اپریل سے شروع ہوں گے جو 25 اپریل تک جاری رہیں گے۔
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تھیوری امتحانات سے قبل اسکولوں میں پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے لیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز 15 مارچ سے ہونا تھا، تاہم رمضان المبارک کے باعث تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ
اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے جو 28 اپریل سے شروع ہوں گے، اس سے قبل گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کا آغاز 15 اپریل سے ہونا تھا۔