سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا؟

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سولر نیٹ میٹرنگ صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب کا مؤقف ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعات کے تحت سولر نیٹ میٹرنگ کا کوئی تصور نہیں ہے، سیلز ٹیکس سپلائی کی قیمت پر وصول کرنا ضروری ہے نہ کہ نیٹ آف ویلیو پر، نیٹ میٹرنگ کے کسی بھی اثر کے بغیر مجموعی رقم پر سیلز ٹیکس وصول کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سولر نیٹ میٹرنگ بجلی کے صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کے احکامات جاری

وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی سولر پینل کے استعمال سے نیٹ میٹرنگ والے صارفین کو کون سے یونٹ پر سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا، کیا واپڈا کے استعمال ہونے والے یونٹ یا سولر پینل کے ذریعے بنائے گئے تمام یونٹس پر سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟

وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے مطابق ڈسکوز کی جانب سے فراہم کیے گئے بجلی کے تمام یونٹس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بنائے گئے یونٹس یا واپڈا کو واپس بھیجے گئے یونٹس ان یونٹس میں سے منفی نہیں ہوں گے، صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی کی مجموعی قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کرنا ہو گا۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رینیو ایبل انرجی ایسوسی ایشن پاکستان کے سربراہ نثار لطیف نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو سولر نیٹ میٹنگ صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ کے الیکٹرک تمام یونٹس پر سیلز ٹیکس وصول کر رہا ہے جبکہ دیگر ڈسکوز صرف نیٹ یونٹ یعنی کہ جو یونٹ استعمال ہوئے اور جو یونٹ پیدا کیے گئے ان کا جو فرق ہے اس پر سیلز ٹیکس وصول کرتا ہے، لہٰذا کے الیکٹرک کو بھی ہدایت کی جائے کہ وہ نیٹ یونٹس پر سیلز ٹیکس وصول کرے۔

یہ بھی پڑھیے: سال 2025 میں سولر پینلز کی قیمتیں کیا رہنے کا امکان ہے؟

نثار لطیف نے کہا کہ تاہم وفاقی ٹیکس محتسب نے اس درخواست کے فیصلے میں تمام ڈسکورس کو کے الیکٹرک کی طرز پر استعمال ہونے والے تمام بجلی یونٹس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ان کے مطابق یہ ہدایت اس وقت ایف بی ار کو کی گئی ہے لیکن ابھی تک حکومت نے اس طرز پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ نہیں کیا ہے، جس وقت حکومت جانب سے سیلز ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ کیا جائے گا اسی وقت واضح ہوگا کہ کون سے یونٹس پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا، لیکن اگر فیصلے کو دیکھا جائے تو اس کے مطابق بجلی استعمال کرنے والے تمام یونٹس پر اب  18 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان سولر پینلز ایسوسی ایشن کے رہنما وقاص موسی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی جو ہدایات آئی ہیں اس کے مطابق اب سولر پینلز کے بنائے گئے یونٹ کو اب حکومت 8 روپے میں خریدے گی، پہلے سولر پینلز لگانے کے اخراجات کو 2 سال میں بجلی پیدا کر کہ پورا کر لیا جاتا تھا تاہم اب اس میں مزید 2 ماہ لگ جائیں گے اور سولر پینلز سسٹم 2 سال اور 2 ماہ میں اپنی قیمت پوری کر لے گا.

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کا جو فیصلہ ہے یہ پہلے سے کے الیکٹرک نے نافذ کیا ہوا ہے جبکہ دیگر ڈسکوز کو بھی اب یہ نافذ کرنا ہو گا، پاکستان سولر پینلز ایسوسی ایشن اس فیصلے کے نفاذ کے بعد اپنا تفصیلی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ، ڈکیت گینگز کے 2 ارکان زخمی، سرچ آپریشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر امن، رواداری اور انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

مزید10کیسز کا سامنا، عبایا میں ملبوس انمول پنکی کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

حکومت کا بجٹ میں اضافی محصولات اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ

ویڈیو

خیبر پختونخوا حکومت کے ترقیاتی دعوؤں پر عوام کی رائے

بھارت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی آوازیں: یہ تبدیلی کیوں اور کیسے آئی؟

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

کالم / تجزیہ

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟