ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی، وزیر خزانہ

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیمبر آف کامرس پشاور کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کررہے ہیں ایف بی آر میں اعتماد اور شفافیت بحال کی جائے، کوئی یہ نہ کہے کہ میں ایف بی آر سے سے ڈیل کرنا نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیے: ہمیں اپنی معیشت کا ڈی این اے تبدیل کرنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ ایف بی آر میں شفافیت لائی جائے، ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے نکالا ہے جو اب فنانس ڈویژن میں ہوگی تاکہ یہ نہ ہو کہ ہر سال ٹیکس پالیسی میں تبدیلی آئے، ایف بی آر اب صرف ٹیکس محصولات تک محدود ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس کی شرح اور بجلی کی زیادہ قیمتیں کاروباری حضرات کے مسائل ہیں، فنانسنگ قیمتوں کو الحمداللہ کم کردیا ہے، آئندہ بجٹ کے لیے تاجروں سے تجاویز لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنادی

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کہ اپنے اخراجات کم کریں، کچھ وزارتیں اور محکموں کو بند کررہے ہیں جبکہ کچھ اداروں کو ضم کررہے ہیں، اخراجات کم کرنے کے لیے یہ سب کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

جولائی کا مکمل چاند آج عروج پر، دھوئیں کے باعث بعض علاقوں میں نارنجی دکھائی دے گا

پنجاب میں فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز اگلے ماہ ہوگا، عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا پرامن ہونے کا دعویٰ غلط، ہتھیاروں کے ساتھ نکلنے والے پُرامن مظاہرین نہیں ہو سکتے، آزاد کشمیر پولیس

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی