انسداد دہشتگردی عدالت نے سیکریٹری داخلہ سے کراچی کے تھانوں کی فہرست طلب کرلی

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج نے کراچی ڈویژن کے نوٹیفائیڈ پولیس تھانوں کی فہرست طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سندھ پولیس سے بچایا جائے ورنہ ہم کراچی چھوڑ دیں گے‘، چینی سرمایہ کار حفاظت کے لیے عدالت پہنچ گئے

جج نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو بھیجے گئے مکتوب میں کہا کہ  کراچی ڈویژن کے مصدقہ تھانوں کی کوئی نوٹیفائی فہرست موجود نہیں ہے لہٰذا منتظم عدالت اور کراچی ڈویژن کی انسداد دہشتگردی عدالتوں  کو نوٹیفائی فہرست فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیے: انسداد دہشتگردی میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

سی ٹی ڈی ،ایس آئی یو، سی آئی اے اور اے وی سی سی اپنی جگہوں پر مقامات درج کررہے جو متعلقہ تھانوں سے باہر ہیں لہٰذا اگر کسی پولیس اسٹیشن کو اس حوالے سے نوٹیفائی کیا گیا ہے تو اس کی فہرست پیش کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ تھانوں کی فہرست اور گزٹ نوٹیفکیشن جتنی جلد ممکن ہو پیش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں