انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، فخر زمان نے واضح اعلان کردیا

بدھ 26 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں نہ کہیں اور جارہا ہوں، اس حوالے سے محض افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنی پہلی ایکس پوسٹ پر کیا کہا؟

فخر زمان نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے میں نے کافی پلاننگ کی تھی، کیوں کہ یہ ایونٹ میرے لیے لکی ثابت ہوتا ہے اور میرا پسندیدہ فارمیٹ بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلی انجری کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دیے جانے کے باوجود میں نے ٹریننگ شروع کردی تھی، لیکن ایک بار پھر انجرڈ ہوگیا جب ٹیم کو میری ضرورت تھی جس کا افسوس ہے۔

قومی بیٹر نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد جب ڈریسنگ روم میں گیا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکا، میرے بیٹے نے بھی اس پر مجھ سے سوال کیاکہ کیا آپ کو بہت زیادہ درد ہورہا تھا۔

انہوں نے کہاکہ میں جسم میں درد اور فریکچر کے باوجود بھی کھیلا ہوں، لیکن اس بار جب مجھے درد ہوا تو اندازہ ہوگیا تھا چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ ہوگیا ہوں۔

فخر زمان نے اگر چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ کرتا تو نتائج مختلف ہوتے، بہت زیادہ درد ہونے کے باوجود بھی اسی لیے فیلڈ میں گیا کہ مجھے اوپن کرنے کا موقع مل جائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے تین ہفتے بعد ٹریننگ کرنے کا مشورہ دیا ہے، انشااللہ ایک مہینے بعد کرکٹ میں واپس آجاؤں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں سکتا کہ اگر بھارت کے خلاف میچ میں ہوتا تو کیا کرتا، کیوں کہ اب ہم ہار چکے ہیں۔

فخر زمان نے کہاکہ بڑے ہدف کے تعاقب میں ہمیشہ کھل کر کھیلنا پڑتا ہے، میں ہمیشہ میچ کی صورت حال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتا ہوں، میرا فیورٹ نمبر اوپننگ کرنا ہے، تاہم جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی اسی حساب سے دستیاب ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان رو پڑے، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انجرڈ ہونے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں تاہم اب انہوں نے وضاحت کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی