برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، روس کو رعایت دینے سے خبردار کردیا

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے صدر ٹرمپ کو دورہ برطانیہ کا دعوت نامہ دیا جسے انہوں نے فوراً قبول کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں تجارت، دفاعی اخراجات اور یوکرین کی جنگ پر بات چیت کے لیے ملاقات کی، جس میں برطانوی وزیر اعظم نے امریکا یوکرین میں قیام امن کے ضمن میں روس کے حق میں رعایت برتنے سے خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، یوکرین تنازع پر اختلاف رائے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر کی میزبانی کی ہے تاکہ یوکرین کی سلامتی، تجارتی تعلقات اور شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم نیٹو کے مستقبل کے بارے میں بات چیت کی جاسکے۔

لیکن دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کی طرف اشارہ کیا، کیونکہ برطانوی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ اختلافی نکات کے گرد چکر لگانے پر اکتفا کیا۔

مزید پڑھیں: یوکرین جنگ بندی: بہت جلد روسی صدر پیوٹن سے مل سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے ابتدائی کلمات میں مذاق کے ساتھ اس  کو تسلیم کرتے نظر آئے۔’آپ (کیئر اسٹارمر) دوران گفتگو بہت اچھے رہے ہیں، تاہم آپ بہت سخت مذاکرات کار ہیں، مجھے یقین نہیں ہے کہ میں یہ پسند کرتا ہوں۔‘

برطانوی وزیر اعظم کے مطابق یہ کوئی راز نہیں ہے کہ ہم مختلف سیاسی روایات سے ہیں لیکن ہمارے درمیان بہت کچھ مشترک ہے، انہوں نے صدر ٹرمپ کی پاپولسٹ اسٹریک کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جو اہمیت رکھتا ہے وہ جیتنا ہے۔ ’اگر آپ جیتتے نہیں تو آپ ڈیلیور نہیں کرسکتے۔‘

مزید پڑھیں:’ان کے پاس ہم سے زیادہ پیسہ ہے،‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کو فنڈنگ بند کردی

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے درپردہ باہمی تجارت پر تبادلہ خیال کیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان 2024 تک 148 بلین ڈالر مالیت کی رہی تھی، وہ اس ضمن میں جلد ہی کسی نئے معاہدے کے بارے میں پر امید نظر آئے۔

’ہم کسی نہ کسی طرح ایک عظیم تجارتی معاہدہ کرنے والے ہیں۔، ہم دونوں ممالک کے لیے ایک بہت اچھے تجارتی معاہدے کے ساتھ اپنی بات چیت کا اختتام کریں گے اور جیسا ہم کہہ رہے ہیں ویسا ہی ہم کام کر رہے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو 23 لاکھ وفاقی ملازمین کو فارغ کرنے کا ہدف، کارروائی شروع

پریس کانفرنس کے دوران بعض اوقات ماحول سنگین ہوتا بھی دکھائی دیا، صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا سے امریکی ریاست بننے کے مطالبے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو کیئر اسٹارمر نے اس سوال پر پہلے دفاعی پوزیشن پر گئے اور پھر جوابی وار کیا۔

’مجھے لگتا ہے کہ آپ ہمارے درمیان ایک ایسی تقسیم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو موجود نہیں ہے، ہم قریب ترین اقوام ہیں، اور ہم نے آج بہت اچھی بات چیت کی، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا۔۔۔‘

مزید پڑھیں: یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی پر پیوٹن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی سعودی عرب کا شکریہ

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مداخلت کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے اختتام کا اعلان اس جملے سے کیا کہ یہ کافی ہے، شکریہ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی