آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 10واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی میں آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان اہم اور فیصلہ کن مقابلہ ہوگا جس کا فاتح سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا۔
اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔
A blockbuster clash awaits as Afghanistan and Australia lock horns for a semi-final spot at the #ChampionsTrophy 2025 💥#AFGvAUShttps://t.co/CUrLQAcggv
— ICC (@ICC) February 27, 2025
بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا اور جنوبی افریقہ کی شکست کی صورت میں تین، 3 پوائنٹس ہونے کی وجہ سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔ میچ نتیجہ خیز ہونے کی صورت میں جو ٹیم کامیابی حاصل کرے گی وہ سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگر ہم انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں تو آسٹریلیا کو بھی شکست دے سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم کا مورال بلند ہے، اور ہم ایک سادہ مگر مؤثر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
حشمت اللہ شاہدی نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم صرف گلین میکسویل پر نہیں بلکہ پوری آسٹریلوی ٹیم پر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔ ہم کسی ایک کھلاڑی کے خلاف نہیں، بلکہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ ہمارے پاس معیاری اسپن باؤلرز موجود ہیں، جو کسی بھی ٹیم کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ منسوخ
انگلینڈ کے خلاف اہم فتح کے بعد، قوی امکان ہے کہ افغانستان تیسرے مسلسل میچ کے لیے اپنے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرے اور ایشیائی حالات میں اپنی اسپن کی طاقت کو قائم رکھیں۔ راشد خان، محمد نبی اور نور احمد کا تڑکا آسٹریلوی ٹیم کے لیے بڑی مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
افغانستان اسکواڈ (ممکنہ):
1۔ ابراہیم زادران، 2۔ رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، 3۔ صدیق اللہ اٹل، 4۔ رحمت شاہ، 5۔ حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، 6۔ عظمت اللہ عمرزئی، 7۔ محمد نبی، 8۔ گلبدین نائب، 9۔ راشد خان، 10۔ نور احمد، 11۔ فضلِ حق فاروقی
𝐀𝐅𝐆𝐇𝐀𝐍𝐈𝐒𝐓𝐀𝐍 𝐁𝐄𝐀𝐓 𝐄𝐍𝐆𝐋𝐀𝐍𝐃! 🙌
Afghanistan has successfully defended their total and defeated England by 8 runs to register their first-ever victory in the ICC Champions Trophy. 🤩
This marks Afghanistan’s second consecutive victory over England in ICC… pic.twitter.com/wHfxnuZiPc
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) February 26, 2025
آسٹریلیا کی لائن اپ کی پیش گوئی کرنا کچھ مشکل ہوگا لیکن وہ اپنے بولنگ اٹیک میں تبدیلی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس نے انگلینڈ کے خلاف 351 رنز دیے تھے۔ بولنگ آل راؤنڈر شان ایبٹ کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے، جو بیٹنگ کو مضبوط کرتا ہے، اور لیگ اسپنر تنویر سنگھا کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: قبول کرتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے، محمد رضوان
آسٹریلیا اسکواڈ (ممکنہ):
1۔ میتھیو شارٹ، 2۔ ٹریوس ہیڈ، 3۔ اسٹیون اسمتھ (کپتان)، 4۔ مارنس لابشینے، 5۔ جاش انگلش (وکٹ کیپر)، 6۔ ایلکس کیری، 7۔ گلین میکسویل، 8۔ شان ایبٹ/اسپینسر جانسن، 9۔ بین ڈوارشس، 10۔ نیتھن ایلس، 11۔ ایڈم زامپا
پچ کی صورتحال:
دونوں ٹیمیں لاہور کے حالات سے بخوبی واقف ہیں، جہاں پچ زیادہ تر بیٹنگ کے لیے سازگار رہی جبکہ تیز گیند بازوں کے لیے زیادہ مشکل رہی ہے۔
اعداد و شمار اور ممکنہ ریکارڈ
میکسویل 4000 ون ڈے رنز سے 17 رنز دور ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.68 ہے، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں بہترین ہے (کم از کم 500 گیندوں کا سامنا)۔
راشد خان ایک وکٹ کے فاصلے پر ہیں تاکہ وہ 200 ون ڈے وکٹیں لینے والے افغانستان کے پہلے گیند باز بن جائیں۔ ان کا بولنگ ایوریج 20.4 ہے، جو ون ڈے تاریخ میں 9واں بہترین ہے (کم از کم 1000 گیندوں کا سامنا)۔
رحمت شاہ کو 37 رنز درکار ہیں تاکہ وہ 4000 ون ڈے رنز بنانے والے افغانستان کے پہلے بلے باز بن سکیں۔
آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف اپنے چاروں ون ڈے میچز جیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: موجودہ حالات میں پاکستان کی بہترین ٹیم منتخب کی، کوچ عاقب جاوید نے تنقید کو مسترد کردیا
ہم میچ جیتنا اور گروپ میں ٹاپ پر ختم کرنا چاہیں گے، مارنس لابشینے
آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لابشینے نے ممکنہ بارش کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے تو ہم سیمی فائنلز میں پہنچ جائیں گے، لیکن ظاہر ہے کہ ہم میچ جیتنا چاہیں گے اور گروپ میں ٹاپ پر ختم کرنا چاہیں گے۔
آخری 5 ایک روزہ میچز:
افغانستان: W.L.W.W.W
آسٹریلیا: W.L.L.L.L