اسپیڈ اسٹار نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو شیرخرما کھلایا

پیر 24 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار بولر نسیم شاہ نے پاکستان کے دورے پر آئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو عید منانے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں شیر خرما بھی کھلایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو شیئرکی ہے جس میں نسیم شاہ مہمان کھلاڑیوں کو بتارہے ہیں کہ پاکستانی کس طرح عید مناتے ہیں اور اس دن ان کے معمولات کیا ہوتے ہیں۔

نسیم شاہ نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ عید کے روز لوگ نئے کپڑے پہن کر عید کی نماز پڑھنے جاتے ہیں جس کے بعد وہ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔ وہ اس موقع پر اٹھ کر کھڑے ہوئے اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سے تین تین مرتبہ گلے ملنے کے بعد مصافحہ کرکے انہیں عید مبارک کہا۔

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بڑی دلچسپی اور انہماک سے نسیم شاہ کی باتیں سنتے رہے۔ اس دوران پاکستانی بولر نے مہمانوں کو  یہ بھی بتایا کہ عید کے موقع پر لوگ عیدیاں بھی بانٹتے ہیں تاہم انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’اس وقت آپ کو دینے کے لیے میرے پاس پیسے نہیں‘ جس پر مہمان کھلاڑی ہنس پڑے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ عید کا دن ہمارے لیے بہت خاص ہوتا ہے اور اس روز ہم شیرخرما بنانے کا بھی خاص اہتمام کرتے ہیں۔ پھر انہوں نے نیزی لینڈ کے مہمان کھلاڑیوں کواپنے ہاتھ سے شیر خرما بھی کھلایا جس کی مہمانوں نے خوب تعریف کی۔

اس موقع پر پاکستانی بولر نے کہا کہ ہم جس ملک بھی جاتے ہیں ہمیں وہاں کا کلچر دیکھنے کے ساتھ وہاں کے روایتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہونا چاہیے اس سے ہمیں مختلف معاشروں کے فرق اور خصوصیات کا بھی پتا چلتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم