پاکستان میں جمہوریت بحال، دوسرے ملکوں کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، دفتر خارجہ

جمعہ 28 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  پاکستان میں جمہوریت بحال ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ دوسرے ملکوں کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران 3 ریپبلیکن سینیٹرز کی جانب سے عمران خان کی بریت اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو لکھے گئے خط سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بحال ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ دوسرے ملکوں کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہییے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کے لیے رقم جاری کرنے کے معاملے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان گہرے، فعال، اور پرانے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیےغیرملکی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصروں میں محتاط رہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ  پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں صرف ایک رکاوٹ حائل ہے وہ دہشتگردی ہے۔ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی کئی جہتیں ہیں جبکہ بنیادی مسئلہ دہشت گردی ہے جس کو لے کر ہم افغان حکومت سے مطمئن نہیں اور اس مسئلے کے حل کے لیے زور دیتے ہیں۔

’دوحہ معاہدے کے تحت، ہم نے دیگر ممالک کی یقین دہانیوں پر افغان شہریوں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی۔ اگر کوئی ملک کہتا ہے کہ ہم ان افغان شہریوں کو واپس نہیں لے جاتے تو یہ شہری غیر قانونی تصور ہوں گے۔‘

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے جس دورہ افغانستان کے بارے میں بیان دیا ہے، وہ دفتر خارجہ نے ارینج نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیےدفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی ایوان نمائندگان کاخط باہمی احترام کے منافی قراردیدیا

ترجمان نے کہا کہ  افغانستان اور امریکا کے درمیان وہاں اسلحہ چھوڑنے کے حوالے سے جو کچھ ہوا وہ دو خودمختار ملکوں کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کو افغانستان میں امریکا کی جانب سے حساس نوعیت کے ہتھیار چھوڑے جانے پر تشویش ہے کہ دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں۔

پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ہتھیاروں کو دہشگردوں کے ہاتھوں میں جانے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اگر افغانستان سے انخلا پر تحقیقات کرتا ہے تو یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابو ظہبی کے ولی عہد نے پاکستان کا پہلا دورہ کیا۔ ولی عہد کے ساتھ اماراتی کاروباری افراد بھی پاکستان آئے۔ دورے کے دوران ریلوے کان کنی اور دیگر شعبوں کے بارے میں معاہدات پر دستخط کئے گئے۔ جبکہ ازبکستان کے دورے میں ٹرانس افغان ریلوے پر بات کی گئی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کی دعوت پر 18 فروری کو نیویارک میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم نے اسلامی کانفرس کے اراکین سے بھی خطاب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انسداد دہشتگری پر مذاکرات کا دوسرا دور لندن میں ہوا۔ دونوں ملکوں نے افغانستان کی صورتحال اور دیگر معاملات پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان بھی انسداد دہشتگری پر مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی پڑھیےپی ٹی آئی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ غیرضروری ہے، دفتر خارجہ

حال ہی میں یورپی ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ معمول کا معاملہ ہے کوئی بھی ملک بغیر ویزہ اپنے ملک میں رہنے والوں کو ڈی پورٹ کرتا ہے۔ امریکا میں مقیم 8 غیر قانونی پاکستانیوں کا کل ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ اس طرح کے غیر قانونی افراد کی واپسی کے لیے بھی معاونت کر سکتے ہیں لیکن ان کی شہریت کنفرم ہو جائے۔

ایران اور افغانستان کے ساتھ بند بارڈر اور تجارت کے نقصان پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایران کے ساتھ بارڈر بند ہونے کے معاملے پر میرے پاس مکمل تفصیلات نہیں۔ بارڈر کی بندش پر کئی سرکاری محکمے شامل ہوتے ہیں۔ بارڈرز کی بندش دوطرفہ اقدامات کے تحت کی جاتی ہے۔ ہمیں بارڈرز بند کر کے کچھ نہیں ملتا لیکن کچھ فنکشنل مجبوریوں کے تحت بند کئے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ