وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد اب بھی قانونی گنجائش سے کم ہے، رانا ثنا اللہ

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ممبران کی جس تعداد کی آئین اور قانون اجازت دیتا ہے موجودہ تعداد اس سے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وزارت جس کا اربوں میں بجٹ ہے، اگر اس میں ایک وزیر کی تنخواہ سے فرق پڑسکتا ہے تو ہمیں نہیں کرنا چاہیے، لیکن اگر ایک وزارت موجود ہے تو کیا اس کی سیاسی نگرانی کی ضرورت نہیں ہے؟

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟

انہوں نے کہا کہ اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اس کی تفصیل دی گئی جس کی خبر میڈیا پہ بھی چلی، وزیراعظم کی جو پالیسی ہے تنخوا لینے نہ لینے اور بیرونی دوروں سے متعلق اس پر سب عمل کریں گے۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کو وزارت دینے سے کوئی پارٹی کے اندر کوئی مسئلہ کھڑا نہیں ہوگا، سیاسی ورکرز کی اپنی رائے ضرور ہوتی ہے مگر حکومت کی اپنی بھی ترجیحات ہوتی ہیں جنہیں پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں