مریم نواز 29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 29 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔

مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ وزیرداخلہ راناثناء اللہ بھی گزشتہ روز نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp