کراچی کے پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گرنیڈ حملے میں 3 پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے، پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے سی ٹی ڈی، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے، نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنےکے لیے گرنیڈ حملہ کیا۔
متن کے مطابق تھانے میں موجود کرائم سین یونٹ کی ہائی روف اور ایک کار کو گرینیڈ کے چھرے لگنے سے نقصان پہنچا، تھانے کی بیرونی دیوار پر چھرے لگنے کے واضح نشانات موجود ہیں، حملے میں امریکی ساختہ آر جی ڈی فائیو گرنیڈ استعمال کیا گیا ہے ۔