مری کے مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا 550 ملین روپے مالیت کا منصوبہ منظور

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے  کے تحت ایک سال کےعرصے میں مری کی اہم سڑک کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی۔

ابتدائی طور پر اس منصوبے کا تخمینہ 550 ملین روپے کی لگایا گیا ہے، مذکورہ منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرائے گی اور ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟

منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کا حصہ ہے ، جس پر عملدرآمد کے لیے لاہور کی والڈ سٹی اتھارٹی مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ سے بھی مدد اور مشاورت لے گی۔

صوبائی حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق تاریخی پیدل راستے بحال کیے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی ،مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟

لاہور کے قدیمی علاقے کی طرز پر دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے اسی طرح عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا۔

مری کی مال روڈ پر قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لیے پبلک اسکوائر بنائے جائیں گے، اسی طرح سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مری ڈیولپمنٹ پلان کے خلاف مقامی عمائدین کا گرینڈ جرگہ، پولیس میدان میں آگئی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کی جائے گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا کیونکہ ان کی حکومت کا ہدف مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے۔

’مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا، گلاس ٹرین کا منصوبہ اور جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی