شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فرنچائز سے واجبات ادائیگی کا مطالبہ کردیا

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (BPL) میں چٹاگانگ کنگز کے لیے خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر اپنی خدمات کے عوض مکمل ادائیگی نہ ملنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) سے رابطہ کیا ہے۔

حال ہی میں 3 پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیر لیگ سے طے شدہ رقم کی عدم ادائیگی کے تنازعے کی وجہ سے نکل گئے تھے، اور اب ایک اور فرنچائز کے خیر سگالی سفیر، شاہد آفریدی کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے۔ ٹیم کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود آفریدی کو کوئی جواب نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے اس معاملے کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کو ای میل کی ہے، جس میں مسئلے کو حل کرنے کے لیے مداخلت کی درخواست کی ہے۔ اپنی ای میل میں آفریدی نے چٹاگانگ کنگز کی انتظامیہ سے رابطے کی کمی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کے واجبات ادا کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا

سابق آل راؤنڈر نے واضح کیا ہے کہ اگر مسئلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ذریعے حل نہیں ہوتا تو وہ مزید کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آفریدی نے کہا کہ اگر ضروری ہوا تو وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے حکام کو اس صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

آفریدی کی چٹاگانگ کنگز کے ساتھ شمولیت کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ کے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا گیا تھا۔ ان کا خیر سگالی سفیر اور مینٹور کے طور پر کردار لیگ کی تشہیر اور نوجوان کھلاڑیوں کو متاثر کرنے کے لیے تھا۔ تاہم، ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیم کے ساتھ وابستگی کھٹائی میں پڑگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں