شہری پر تشدد: شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا گیا

پیر 3 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے شہری پر تشدد کے ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔

کراچی کے علاقہ بوٹ بیسن میں شاہ زین مری اور گارڈز کا شہری پر تشدد کے واقعہ میں ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیےکراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ  کیا ہے؟

ڈی آئی جی کے خط کے مطابق شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو ایک شہری پر تشدد کیا۔ اس واقعے میں ملزم شاہ زین مری کے 5 گارڈز گرفتار کیے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔  شاہ زین مری کا آبائی تعلق کوہلو سے ہے، بلوچستان حکومت شاہ زین مری کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp