عید پر ثانیہ اور میں ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا: شعیب ملک

منگل 25 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر وہ اور ثانیہ مرزا ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا لیکن ان کی اپنی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے میں اور ثانیہ ساتھ نہیں ہیں۔

شو کے میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ ’خبریں چل رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھےنہیں، میں زیادہ گہرائی میں نہیں جاؤں گا، آپ عید کے موقع پر کیا جواب دینا چاہیں گے؟اس پر شعیب ملک نے کہا کہ کچھ نہیں، یہی کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح دونوں میاں بیوی کے درمیان پیار اور محبت موجود ہے۔ اپنی اہلیہ کے نام خصوصی پیغام میں انہوں نےکہا کہ ’میں ثانیہ مرزا کو عید کی مبارک باد دوں گا، میں انہیں مسِ ضرور کرتا ہوں، عید کے دن ہم اپنے سب سے قریبی لوگوں کو ہی یاد کرتے ہیں۔‘شعیب ملک نے بتایا کہ ان کے بیٹے اذہان سے ان کی دن میں دو بار ویڈیو کال پر بات ہوجاتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر سے سٹار جوڑے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں چل رہی تھیں۔ ایک خلیجی اخبار نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 سال رہنے کے بعد ان کے درمیان علیحدگی ہو رہی ہے۔ اس دوران ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ اکیلے عمرہ ادا کرنے گئی جس کے بعد ان افواہوں نے زور پکڑا۔تاہم اس حوالے سے شعیب اور ثانیہ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟