عرب رہنماؤں نے مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کردی

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عرب رہنماؤں نے مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کے روز مصر کے دارالحکومت  قاہرہ میں عرب رہنماؤں نے غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے جواب میں ایک نئے منصوبے  پر اتفاق کیا، جس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے وہاں کے شہریوں کی ساحلی علاقے میں آبادکاری کی تجویز شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کا متبادل منصوبہ ابھی نہیں دیکھا،ڈونلڈ ٹرمپ

یہ تجویز اسرائیل حماس جنگ بندی کی غیر یقینی صورتحال کے درمیان سامنے آئی ہے۔

اکتوبر 2023 سے جاری غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 48ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے جبکہ اسرائیل نے حماس کو جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کرنے اور یرغمالیوں کو رہا کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش میں ایک بار پھر خطے میں اہم سامان کی آمدورفت روک دی ہے۔

مصر نے غزہ کے شہریوں کو بے گھر کیے بغیر 2030 تک غزہ کی تعمیر نو کے لیے 53 بلین ڈالر کے جامع منصوبے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا فلسطینیوں کی غزہ سے بیدخلی کا منصوبہ فرانس نے بھی مسترد کردیا

اس  منصوبے میں غزہ سے نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کو ہٹانا، اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ صاف کرنا اور غزہ کے رہائشیوں کے لیے عارضی رہائش گاہیں بنانا شامل ہیں، تعمیر نو میں پائیدار رہائش، زرعی  منصوبے ، تزئین و آرائش اور نئے صنعتی زون شامل ہوں گے۔

مصر کے منصوبے میں  غزہ میں ایک ہوائی اڈے، ایک ماہی گیری کی بندرگاہ اور ایک تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کی تجویز بھی دی گئی ہے، ایسے منصوبے جو اصل میں اوسلو امن معاہدے کا حصہ تھے لیکن امن عمل کے خاتمے کی وجہ سے رک گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی منصوبہ مسترد، اردن  غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا

دریں اثنا مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے رہنما ایصار السعدی شہید ہوگئے ہیں گئے ہیں، حماس  نے اپنے رہنما کی شہادت پر رد عمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی مزاحمت کی بڑھتی ہوئی لہر کو نہیں روکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی