سی آئی اے کی معلومات پر کابل دھماکے کا ماسٹر مائنڈ شریف اللہ گرفتار

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کے کمانڈر کو گرفتار کیا ہے جو 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں کابل ایئر پورٹ کے ایبی گیٹ پر دہشتگردی کے واقعے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ داعش کے محمد شریف اللہ نے اس دہشتگردی کی سازش کی تھی، جو جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

داعش کے محمد شریف اللہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے گرفتار کیا تھا اور اب اسے پاکستان سے امریکا لایا جارہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 26 اگست 2021 کو دہشتگردی کی بھیانک واردات کا ماسٹرمائنڈ شریف اللہ ہی تھا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب، پاکستان کا خاص شکریہ کیوں ادا کیا؟

صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی سی آئی اے کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایبی گیٹ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو پکڑنا ترجیح بنائیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر نے عہدہ سنبھالنے کے دوسرے ہی روز پاکستان کے ساتھ معاملہ اٹھایا پھر فروری میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی اس معاملے پر بات کی تھی۔

تاہم آج امریکی صدر ٹرمپ نے منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں پاکستان کی جانب سے دہشتگرد پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہےکہ افغانستان میں دہشتگری کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے 2021 میں کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کرتا ہوں، ساڑھے 3 سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جا رہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کرسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی