’یہ کووڈ کے دوران ہوا آئندہ ایسا نہیں ہوگا‘، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور ایف بی آر کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے 2 پیراز پیش کیے گئے۔ آڈٹ حکام کے مطابق مالی سال 2023-24 میں ایک ارب 15 کروڑ روپے کی خریداریوں میں بےضابطگی ہوئی۔

اس موقع پر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین نے اجلاس کو بتایا کہ کے۔2 پاؤر پلانٹ کو آپریشنل رکھنے کے لیے ہنگامی طور پر اسپیئر پارٹس کی خریداری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اجلاس میں پی اے سی کے چیئرمین نے پوچھا کہ وزارت قانون کا نمائندہ کہاں ہیں فوراً بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انونٹری میں یک دم کیسے کمی ہوگئی، فرنیچر اور اسٹیشنری کی خریداری بھی ایمرجنسی میں کی گئی۔

ممبر اے پی سی ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ خریداری 4 مہینے میں کی گئی اس کا مطلب ہے یہ کہ ایمرجنسی نہیں تھی جبکہ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بڑے ادارے تو ایمرجسنی کے لیے پہلے سے پلاننگ کرتے ہیں، دوسری جانب نوید قمر نے کہا کہ اسپیئر پارٹس اگر مقامی مارکیٹ سے مل جاتے ہیں تو چین سے منگوانے کی کیا ضرورت ہے؟ اس خریداری میں کوئی مسابقت نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کرپشن میں اضافہ، پاکستان دنیا کا 46واں کرپٹ ملک قرار

پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے حکام نے جواب دیا کہ یہ اسپیئر پارٹس کووڈ کے دوران خریدے گئے اور ساری خریداری قوانین کے مطابق کی گئی تاہم چیئرمین ایٹمی توانائی کمیشن نے یہ بھی کہا کہ یہ کووڈ کے دوران ہوا آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سید محمد احمد کے الزامات کے بعد فہد شیخ نے خاموشی توڑ دی، ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

لاہور میں مہاراجا رنجیت سنگھ کی سمادھی، پنجاب کی تاریخ اور ثقافتی ورثے کی خاموش گواہ

سابق بس ڈرائیور کے گھر چھاپہ، ساڑھے 5 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد

ورلڈ کپ فائنل کی شکست کے بعد لیونل میسی کی انٹر میامی میں واپسی، دوبارہ ٹریننگ شروع

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین