آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز اسکور کیے، تاہم جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی، فائنل کے تمام ٹکٹس 40 منٹس میں فروخت، پاکستانی کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟
نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے بڑا ہدف دی۔، راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں اسکور کیں اور دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔
رویندرا نے 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 102 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیرل مچل اور فلپس نے 49،49 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لُنگی اینگیڈی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کگیسو رباڈا 2 اور وائن مُلڈر ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
جنوبی افریقہ کی اننگز
363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے، اس کے علاوہ وین ڈرڈوسین نے 69 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا باؤما نے 56، ایڈن مارکرم 31 اور ہینرچ کلاسن نے 3 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ فلپس اور میٹ ہنری 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
یاد رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے، اب نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ دبئی میں 9 مارچ کو ہوگا۔
جنوبی افریقی اسکواڈ
ٹیمبا باووما (کپتان)، رائن ریکلٹن، راسی وان ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو یانسن، کیشاوت مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی انگیدی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ
ول یانگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل میچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، میچل سینٹر (کپتان)، میٹ ہیری، کائل جیمیسن، ول او’رورک