چیمپیئنز ٹرافی، فائنل کے تمام ٹکٹس 40 منٹس میں فروخت، پاکستانی کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپئنز ٹرافی فائنل کے تمام ٹکٹ 40 منٹ سے بھی کم وقت میں فروخت ہوگئے۔ ٹکٹ گزشتہ رات 10 بجے (یو اے ای وقت) پر فروخت کے لیے دستیاب ہوئے اور رات 10 بج کر 40 منٹ تک فروخت ہو گئے۔

معروف روزنامے خلیج ٹائمز کے مطابق ٹکٹس میں جنرل اسٹینڈ کے 250 درہم مالیت کی نشستوں سے لیکر 12 ہزار درہم کے وی آئی پی باکس شامل ہیں۔ فروخت ہوئے تمام ٹکٹوں کی مالیت پاکستانی روپے میں 68 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف عبور، آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کردی

گزشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں جگہ بنالی تھی۔ یوں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والا فائنل میچ اب 9 مارچ (اتوار) کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

آج قذافی اسٹیڈیم لاہور نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے، اس میچ کا فاتح 9 مارچ کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp