غزہ کی تعمیر نو سے متعلق مصر کی تجویز پر پاکستان کا خیر مقدم

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصر کی تجویز  کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عرب لیگ کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے منصوبے کی منظوری اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے کے کسی بھی منصوبے کو سختی سے مسترد کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب رہنماؤں نے مصر کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کردی

وزیراعظم نے کہا ’میں پاکستان کے اس مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ 2 ریاستوں کے حل کی توثیق کرنے والی اپنی قراردادوں پر ‘عمل درآمد یقینی بنائے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک قابل عمل، خود مختار فلسطینی ریاست، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

یاد رہے کہ عرب لیگ کے مصر میں اجلاس میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف غزہ کی تعمیر نو کے ایک متبادل منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔

مذکورہ منصوبہ یہ منصوبہ ’مصر نے فلسطین اور عرب ممالک کے تعاون سے پیش کیا ہے اور اس کی بنیاد جامع عرب پلان کے طور پر غزہ کی جلد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے ڈیویلپمنٹ پروگرام پر ہونے والی تحقیقات پر رکھی گئی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بالآخر غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے منصوبے پر پسپائی اختیار کرلی

اس منصوبے کے تحت غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ رہائشیوں کو اپنی اس زمین پر رہنے کا حق دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی عرب ممالک میں منتقلی کا منصوبہ پیش کیا تھا جو نہ صرف حماس بلکہ عرب اور یورپی ممالک نے بھی سختی سے مسترد کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟