عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟

پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے میں ہیں۔

اعلیٰ پارٹی عہدیدار نے بتایا کہ پارٹی میں اس بات پر اتفاق ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر عمران خان کی رہائی ممکن نہیں، تاہم علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر پرامید ضرور ہیں کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اسٹیبلشمنٹ سے براہِ راست ملاقاتیں نہیں ہیں تاہم دونوں لیڈروں کی کاوشیں جاری ہیں، اور بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں عمران خان کی رہائی کے لیے پرامید ہوں اور اس کے لیے ہر سطح پر کوشش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور میں ملاقات بھی ہوئی تھی، تاہم بعد میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اس ملاقات میں سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں کیا پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کوئی ڈیل ہونے والی ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور اپنے تعلقات استعمال کررہے ہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے باہر لایا جا سکے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی