کوئٹہ: عبدالخالق شہید تھانے میں لڑکے کا مبینہ قتل، معاملہ کیا ہے؟

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہمارے رشتے دار نصیب اللہ خلجی کو پولیس نے حوالات میں قتل کر دیا یہ دعویٰ ہے مقتول نصیب اللہ خلجی کے لواحقین کا جنہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر مقتول کی لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ احتجاجی دھرنے میں خلجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مبینہ طور پر قتل کرنے والے نصیب اللہ کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ورثا کا قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین نے کہا کہ 15 روز قبل نصیب اللہ کو ایک نجی گاڑی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے صالح نامی شخص ساتھ لے گیا جس کے بعد ان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی کہ نصیب اللہ جان کی بازی ہار چکا ہے اس کی لاش کو سرد خانے سے لے جائیں۔ یہ خبر نصیب اللہ کے اہل خانہ پر قیامت بن کر ٹوٹی۔

لواحقین کے مطابق حوالات میں نصیب اللہ خلجی پر تشدد کیا گیا جس کی وجہ سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نصیب اللہ کے اہل خانہ جب تھانے کا رخ کرتے تھے تو انہیں نصیب اللہ سے ملنے نہیں دیا جاتا تھا اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے مقتول کو قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے اغوا اور قتل کا ’سنسنی خیز ڈراما‘ رچانے والا نوجوان گرفتار

لواحقین نے کہا کہ  نصیب اللہ کے ساتھ دیگر نوجوانوں بھی اسی طرح اغوا کیا گیا اور بعد ازاں ان سے 50 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعے کی مکمل زمہ داری صالح محمد نامی شخص کی ہے جو نجی گاڑی میں لوگوں کے بچوں کو اغوا کر کے انہیں تنگ کرتا ہے۔ ہماری وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کے کہ واقع کا نوٹس کے کر ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں اور انہیں سخت سے سخت سزا دیں۔

دوسری جانب وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس اور عبدالخالق شہید تھانہ راشد علی نے بتایا کہ ملزم نصیب اللہ خلجی پر 302 یعنی قتل کا مقدمہ درج تھا جس کے تحت ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران ملزم نے تھانے میں خود کو پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ نصیب اللہ کی لاش کا موسٹ مارٹم ان کے اہل خانہ کی موجودگی میں کروالیا گیا ہے تاہم رپورٹ آنا باقی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ