اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر

جمعہ 7 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالے سابق سینیٹر زاہد خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کا ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم ن کے مرکزی صدر میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے زاہد خان کی بطور ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اے این پی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے گزشتہ کئی مہینوں سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی، بعد ازاں 27 فروری کو انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الوداع اے این پی! زاہد خان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران زاہد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور قائد نواز شریف کا نظریہ اور پروگرام ہی پاکستان اور خیبرپختونخوا کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔

زاہد خان کے مطابق نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کئی عرصے سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن و سکون لوٹایا اور ملک کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے، جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی کے بعد اے این پی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

زاہد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے صوبے میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں اور ان کی شمولیت سے پارٹی کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے