الوداع اے این پی! زاہد خان کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینیئر رہنما اور سابق سینیٹر زاہد خان نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں اے این پی کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، زمرک خان اچکزئی

سینیئر سیاستدان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرنے کی تصدیق کی اور کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفون کرکے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے 2023 میں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی تو انہوں نے بھی کہا تھا کہ آپ مسلم لیگ ن میں شامل ہوجائیں۔

زاہد خان نے کہاکہ میں مزید سیاست نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے اصرار کیاکہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست کو الوداع نہیں کہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں جے یو آئی کے بعد اے این پی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہاکہ اے این پی کی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے اب مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے جارہا ہوں۔ ’زاہد خان کل مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘