پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی سینیٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری

پی ٹی آئی کے اسیر سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا۔

عون عباس نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے عمران خان کے ساتھ وفا کی سزا دی جارہی ہے، ایسی چیزوں سے اپنے قائد کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہاکہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہیں ہورہا، میرا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے اسیروں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اعجاز چوہدری بیمار ہیں ان کو ایوان میں لایا جائے، بے شک میرے پروڈکشن آرڈر منسوخ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں میں ایک زندہ لاش ہوں، پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس کی سینیٹ میں جذباتی تقریر

واضح رہے کہ سینیٹر عون عباس بپی پر 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جس کے بعد سے وہ گرفتار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا امریکی سفارتخانے کا دورہ، اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

مودی، شیخ رشید کے نقش قدم پر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پوپ لیو کیخلاف ‘مذہبی جنگ’ پر کڑی تنقید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ابتدائی ٹریڈنگ میں 3,300 پوائنٹس گر گیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی