پورٹ قاسم اتھارٹی اراضی اسکینڈل: وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، انکوائری کمیٹی تشکیل

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین اونے پونے داموں فروخت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں دبئی پراپرٹی لیکس: صدر زرداری کے بچوں، حسین نواز اور محسن نقوی کی اہلیہ سمیت متعدد پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف

وزیراعظم آفس نے 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کے لیے دی گئی ہے، تین رکنی کمیٹی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرےگی۔

چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کو کمیٹی کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ڈائریکٹر آئی بی سراج الدین امجد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شاہد حسین تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے، جس کے تحت کمیٹی لیز کی منسوخی کے خلاف حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی اور پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کرنے کے فیصلہ کرنے میں غور کیے جانے والے عوامل کی تحقیقات کی مجاز ہوگی۔

کمیٹی کی جانب سے تمام قانونی آرا جو عدالت سے باہر تصفیہ کی حمایت کرتی ہوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

یاد رہے کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا نے کچھ روز قبل 60 ارب روپے کے میگا اسکینڈل کا انکشاف کیا تھا۔

فیصل واوڈا نے دستاویزی ثبوت دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس اسکینڈل میں جہاں دیگر لوگ ذمہ دار ہیں وہیں وزیر برائے میری ٹائم قیصر احمد شیخ کی مجرمانہ غفلت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں پانامہ پیپرز کیس اور جے آئی ٹی کی حقیقت کیا تھی؟ حسین نواز نے خاموشی توڑدی

اس موقع پر قیصر احمد شیخ نے فیصل واوڈا کے مؤقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی خزانہ 60 ارب کے نقصان سے بچ گیا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری