کیا مشتبہ قاتل ارمغان قریشی کے کالعدم تنظیموں سے روابط تھے؟

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، جس کے مطابق ملزم ارمغان سے ملنے والی تمام چیزیں فوراً فورینزک تجزیے کے لیے بھیجنے اور ملزم ارمغان کے قریبی افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لے کر مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ علاقےکی سیکیورٹی کے سربراہ اور مالک مکان سے بھی ملزم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں اسی طرح ملزم ارمغان کی سرگرمیوں سےمتعلق مقامی انٹیلیجنس یونٹ، گذری اور درخشاں تھانوں سے بھی معلومات لی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ کو کیسے قتل کیا گیا؟ ملزم ارمغان کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی

اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق پولیس کو ملزم ارمغان کے والد سے تحقیقات کرنے اور ان کا کرمنل رکارڈ چیک کرنے کا کہا گیا ہے، ملزم کی رہائش گاہ سے برآمد ممنوعہ اسلحہ سمیت واکی ٹاکی سے متعلق بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح ملزم کی رہائش گاہ سے ملنے والے ڈیجیٹل سیف لاکرز اور 2 شناختی کارڈ سے متعلق  بھی تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے اسپیشل پبلک پروسکیوٹر نے ملزم ارمغان کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ تعلق سے متعلق بھی تحقیقات کی مزید ہدایت دی ہے۔

مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ رپورٹ عدالت میں جمع

پولیس کو ملزم ارمغان کے منی لانڈرنگ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اسی طرح اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے مصطفیٰ عامر کے اغوا کے سلسلے میں تاوان طلب کرنے والے ٹیلی فونز کے حصول سمیت ملزم کے فون اور مقتول کی والدہ کے فون کو کیس پراپرٹی کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ملزم ارمغان اور مقتول مصطفیٰ کے بینک اکاؤنٹس، فون ڈیٹا اور ٹریول ہسٹری حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر نے حب میں درج مقدمے کی کراچی منتقلی کے لیے ایس ایس پی حب کو لکھے گئے خط کا مقصد بھی دریافت کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی