سندھ حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں عید الفطر پر کم از کم 6 چھٹیاں ہونے کا امکان، رویت ہلال ریسرچ کونسل
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے انہیں عید پر ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے عید کی تیاریاں کرسکیں۔
صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟
حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری ملازمین کو 21 مارچ کو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔