بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی جیت کے بعد بطور کپتان چوتھا بڑا ٹائٹل اپنے نام کر کے کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے
بھارت نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی جس سے روہت نے دنیائے کرکٹ کے نمایاں کپتانوں جگہ بنالی ہے۔
روہت شرما اب کرکٹ لیجنڈز عمران خان، مہندر سنگھ دھونی اور رکی پونٹنگ کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی قیادت میں ان کی ٹیمیں 4 بڑے ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب رہیں۔
روہت شرما کے بطور کپتان اہم اعزازات
ایشیا کپ 2018
ایشیا کپ 2023
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024
چیمپیئنز ٹرافی 2025
بطور کپتان عمران خان کی شاندار کامیابیاں
آسٹریلیا ایشیا کپ 1986
نہرو کپ 1989
آسٹریلیا ایشیا کپ 1990
عالمی کپ 1992
رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)
ورلڈ کپ 2003
چیمپئنز ٹرافی 2006
ورلڈ کپ 2007
چیمپیئنز ٹرافی 2009
ایم ایس دھونی (بھارت)
ٹی 20 ورلڈ کپ 2007
ورلڈ کپ 2011
چیمپیئنز ٹرافی 2013
ٹی 20 ایشیا کپ 2016