سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے کراچی پولیس کے دفتر پر حملے کے ماسٹر مائنڈ و کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حیدر آباد: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر موچکو کے علاقے میں مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد کراچی پولیس آفس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسامہ بن لادن کا چیف سیکیورٹی آفیسر گجرات سے گرفتار

آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا، وہاں موجود دہشتگرد نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی، دہشتگرد کی فائرنگ کے دوران سب انسپکٹر عرفان کی بلٹ پروف جیکٹ میں گولی لگی، تاہم وہ محفوظ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد شدید زخمی ہوگیا جوکہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں