متحدہ عرب امارات جانے پر پاکستانیوں کو پابندی کا سامنا، اصل معاملہ کیا ہے؟

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ (متحدہ عرب امارات) یو اے ای کے حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں پر کوئی رسمی ویزا پابندی عائد نہیں ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں وزارت نے کہا کہ یو اے ای کے سفارتخانے نے اطلاع دی ہے کہ ان کی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 5 سالہ ویزے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹس، ہوٹل کی بکنگ، جائیداد کی ملکیت کا ثبوت (اگر لاگو ہو) اور 3 ہزار درہم کی ابتدائی ادائیگی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: طلبا کو کون سے بڑے فائدے مل سکتے ہیں؟

جواب میں کہا گیا کہ متعدد مسائل کی وجہ سے سخت جانچ پڑتال اور پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ بعض پاکستانی شہریوں کو جعلی ڈگریاں، ڈپلوما اور جعل سازی شدہ ملازمت کے معاہدے جمع کرواتے ہوئے پایا گیا ہے۔ پاکستان کے کچھ افراد نے اپنے ویزوں کی مدت سے زیادہ قیام کیا ہے اور بعض نے سیاسی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کے بعض ارکان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو غیر مناسب طریقے سے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے اس معاملے کو متعلقہ وزیر اور سیکریٹری سطح پر یو اے ای حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔ وزارت کے مشرق وسطیٰ کے شعبے کے سینئر افسران اسلام آباد میں یو اے ای کے سفارتخانے کے ساتھ اس معاملے کو اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف

یو اے ای ویزے کے اجرا کے لیے وزارت کی جانب سے سفارش نامے بروقت یو اے ای کے سفارت خانے کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں تاکہ ویزا کی سہولت میں آسانی ہو۔ یو اے ای کی حکام نے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر کوئی رسمی ویزا پابندی عائد نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے