ڈومیسٹک کرکٹرز کے لیے خوشخبری، چیئرمین پی سی بی نے میچ فیس میں کمی روک دی

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کا نوٹس لے لیتے ہوئے فیصلہ روکنے کا حکم دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرّم نیازی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں کمی کا فیصلہ روک دیں۔ کہا کہ فوری طور پر کھلاڑیوں کے میچ فیس کا جامع جائزہ لیا جائے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس کو ایک لاکھ روپے سے کم کرکے 30 ہزار روپے کر دیا گیا تھا، جبکہ 5 میچ نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی میچ فیس 60 ہزار روپے سے کم کرکے 10 ہزار روپے کردی گئی تھی۔

اسی طرح نیشنل ٹی20 کپ کی میچ فیس کو بھی نمایاں طور پر کم کرکے 60 ہزار روپے سے 10 ہزار روپے کردیا گیا تھا۔ جبکہ 5 میچ نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جنہیں پہلے 40 ہزار روپے فی میچ ملتے تھے، انہیں نظرثانی شدہ ڈھانچے کے تحت صرف 5 ہزار روپے ملنا تھے۔ کھلاڑیوں کا یومیہ الاؤنس کو 5 ہزار روپے سے کم کرکے 4 ہزار روپے کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی فائنل: شعیب اختر نے پی سی بی پر بڑا سوال اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی20 کپ 2025 کا شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کیا ہے جو 15 سے 27 مارچ تک ہوگا۔ یہ 18 ٹیموں کا ٹورنامنٹ ہوگا جس میں 39 میچز کھیلے جائیں گے، جو 3 شہروں لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں منعقد ہوں گے۔

پی سی بی نے نیشنل ٹی20 کپ کے لیے 94 لاکھ روپے کا مجموعی انعامی پول مقرر کیا ہے۔ فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے ملیں گے، جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟