بھارت نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں، طاہر اشرفی

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے واقعہ پر جشن منایا، پاکستان کے استحکام پر کوئی کمپرومائز ممکن نہیں۔ اس میں ملوث افراد مسلمان تو کیا انسان بھی نہیں ہیں۔ ایک انسان کو قتل کرنے والا پوری انسانیت کا قاتل ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رمضان کا احترام نہ کرے، اس کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ دارالعلوم حقانیہ پر روس نے حملہ نہیں کیا۔ پاکستان کے دشمن اور اسلام کے دشمنوں نے پاکستان پر جنگ مسلط کردی ہے، اس کا مقابلہ کریں گے۔ دشمن کے پی اور بلوچستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اسلام اور فسادیوں کی لڑائی ہے، پاکستان کے علما جس طرح پہلے اداروں کے شانہ بشانہ تھے آج بھی ہیں۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ پورے پاکستان پر حملہ ہے۔ افغان بھائیوں سے کہنا چاہتے ہیں انہوں نے دارالعوام حقانیہ پر حملہ کرکے کیا صلہ دیا ہے؟ ہمارا سوال ہے خون کب روکا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ’دہشتگردوں کو تہہ و بالا کردیا جائے‘، قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔ بے گناہوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے تعلق نہیں ہے۔ کل پورے ملک میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جمعہ کے خطبہ میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی جائے گی۔ 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت منائیں گے۔ حکومت انتشار پھیلانے والوں کی سرکوبی کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی رمضان میں مشکلات کا شکار ہیں مخیر حضرات آگے آکر ان کی مدد کریں۔ غزہ کی سر زمین پر کسی کا قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ اسرائیل فلسطین پر اور ہندوستان کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ بھارت ایک طرف دہشتگردی کر رہا ہے تو دوسری طرف کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور نے حملے کے وقت کیا دیکھا، آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جو مذاکرات کرنا چاہیے ان کے لیے دروازے کھلے ہیں، جو مسافروں کو شہید کرے،کیا ان سے مذاکرات کریں؟ یہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جعفر ایکسپریس اور جامعہ حقانیہ پر حملہ کرنے والوں کی سوچ ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں متحرک ہیں۔ توہین مذہب اور توہین رسالت کے ملزمان کے حق میں مہم چلائی جارہی ہے۔ توہین رسالت یا کسی بھی مذہب کی توہین قابل قبول نہیں۔ شہدا کا خون ملکوں کو مضبوط کرتا ہے۔ فوج اور قوم کے اتحاد میں کوئی رخنہ نہیں ڈال سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟