مریم نواز شریف عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ حرمین شریفین میں گزارا۔ انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ عید الفطر کے ایام بھی وہیں پر گزارے۔

مریم نواز غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کے ذریعے جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔

 ایئرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا، اپنی رہنما پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے لگائے۔

مریم نواز نے ایئرپورٹ پر کارکنان کے نعروں کے جواب میں کہا کہ اللہ اس ملک کو سلامت رکھے۔

واضح رہے کہ مریم نواز اور میاں نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے، انہوں نے سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔

دوسری طرف سابق وزیر اعظم  نواز شریف جدہ سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار