چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کمپنی اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے پاس اب اپنے ڈیفالٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے لیے ایک نیا آپشن ہے، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی ایپ کا تازہ ترین بیٹا ورژن اسے گوگل کے جیمنی کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیٹ جی پی ٹی کے پس پردہ اے آئی ٹیکنالوجی بنانے کے لیے پانی کا بےتحاشہ استعمال کیوں کیا گیا؟

اوپن اے آئی کی طرف سے یہ اپ ڈیٹ صارفین کو چیٹ بوٹ کو براہِ راست اپنی ڈیوائس کی بنیادی فعالیت میں ضم کرنے کے قابل بناتی ہے۔

یہ تبدیلی کرکے اینڈرائیڈ صارفین چیٹ جی پی ٹی کو فعال کر سکتے ہیں۔ اور روایتی تھری بٹن والے نیویگیشن بار استعمال کرنے والے ہوم بٹن کو پکڑ کر چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل اوپن اے آئی نے اپنی چیٹ جی پی ٹی سروس کا ایک نیا وائس بیسڈ ورژن متعارف کرایا تھا، جس سے صارفین فون پر مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ کے ساتھ آواز کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اوپن اے آئی کمپنی، نیوکلیئر فیوژن پاور پلانٹ کیوں بنا رہی ہے؟

امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، اور اب ہر شعبے میں اس کا استعمال ہورہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp