ویرات کوہلی نے کن شرائط پر ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کا اعلان کیا ہے؟

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے۔

ایک انٹرویو میں  ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر بھارت 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں فائنل میں پہنچے اور ہم گولڈ میڈل کے لیے  کھیل رہے ہوں تو میں شاید ایک میچ کے لیے  ریٹائرمنٹ واپس لے لوں،  میری خواہش ہے کہ میڈل جیتوں اور پھر گھر واپس چلا جاؤں۔

یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کی فیملیز سے متعلق انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے ضابطوں پر ویرات کوہلی کی شدید تنقید

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے جون 2024 میں بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں فتح کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،  دوسری جانب ا 128  سال بعد اولمپکس میں  کرکٹ کو شامل کیا جا رہا ہے،2028 میں کلاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ شامل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

واضح رہے کہ 36 سالہ کوہلی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 5 میچوں میں 54.50 کی اوسط سے 218 رنز بنائے، جس میں پاکستان کیخلاف ان کی سنچری  بھی  شامل ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے 84 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp