حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے پہلا باضابطہ رابطہ

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے پہلا باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کی 3 رکنی کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیدی گئی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر سے رابطہ کیا اور انہیں مذاکرات کی باقاعدہ دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور شام 6بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

تحریک انصاف کی 3 رکنی کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس   کمیٹی روم نمبر 3 میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کیا تھا اور ان سے مذاکرات کے آغاز کے لیے سہولت کاری کی درخواست  کی تھی۔ بعدازاں چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف  ڈاکٹر شہزاد وسیم کے نام ایک خط لکھا اور ان سے مذاکراتی کمیٹی کے لیے ارکان کے نام طلب کیے تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے