پنجاب حکومت نے متعدد اسٹیج اداکاراؤں پر تھیٹرزمیں پرفارم کرنے پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مجرے کے دوران اشارے پبلک ڈیمانڈ پر کرتے ہیں، تھیٹر رقاصائیں
پنجاب آرٹس کونسل کے مطابق جن فنکاراؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کو عید الفطر کے دوران کسی بھی تھیٹر شو میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
جن پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں معروف اسٹیج اداکارہ سونیا چوہدری، سلک جٹ، عروز خان، ٹینا چوہدری اور ادیبہ رانا سمیت دیگر شامل ہیں۔
حکام نے ممنوعہ فنکاروں کو قانونی نوٹس بھی بھیجا ہے جن میں ان پر اسٹیج پر ’غیر اخلاقی سرگرمیوں‘ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ حکومت نے اداکاراؤں سے وضاحت طلب کی ہے لیکن ابھی تک اسے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
مزید پڑھیے: ’ماچس ہوگی آپ کے پاس؟‘ معروف اداکار نثار قادری انتقال کرگئے
یہ کریک ڈاؤن اسٹیج پرفارمنس کو منظم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ وہ ثقافتی اور اخلاقی معیارات کے مطابق کام کریں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اگر اداکار نوٹسوں کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں تو مزید کارروائی کی جاسکتی ہے۔
پنجاب میں اسٹیج تھیٹر خصوصاً عید کے مواقع پر اکثر بڑی تعداد میں ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں لیکن حکام نامناسب تصور کیے جانے والے مواد کو روکنے کے لپے پرفارمنس کی نگرانی رہتے ہیں۔














