پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک میں شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کا ملک میں زلزلہ کی پیش گوئیوں سے متعلق بیان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ انسانی آنکھ  20 گھنٹے کی عمر کے چاند کا براہ راست مشاہدہ کرسکتی ہے جبکہ 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کا دوربین کی مدد سے مشاہدہ کیاجاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بغیر کسی تگ دو کے 30 مارچ کو چاند کا براہ راست انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز عید الفطر پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن نے عید کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی تعطیلات کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم