سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا گیا

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں، جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعظم اور بانی چہئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو جے آئی ٹی آئی نے 21 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ جن افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد اظہراورعون عباس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیےسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان کی پھر طلبی

جبکہ محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، تیمور سلیم خان،  صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی اور محمد نعمان افضل کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

 قبل ازیں 19 مارچ کو بھی علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔ جے آئی ٹی ان افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بشریٰ بیگم سے لڑائی، علیمہ خان کھل کر سامنے آگئیں

واضح رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ 2016ء کے سیکشن کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟