بلوچستان کے مسائل کوئٹہ ہی میں حل کیے جائیں گے، میرسرفراز بگٹی

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اب بلوچستان کے مسائل کوئٹہ میں ہی سنے اور حل کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حکم پر وفاقی وزرا کوئٹہ آئے ہیں، وفاقی وزرا سے بلوچستان کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی،47 پوائنٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صورتحال واضح ہے ریاست نے رہنا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، صدرمملکت آصف زرداری

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ پہلی دفعہ ہے کہ وفاقی وزرا بلوچستان کے مسائل کے لیے کوئٹہ آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ جاری رہے، مسنگ پرسنز کچھی کینال این ایچ اے ایف آئی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ، لاپتا افراد کے حوالے سخاو سینٹر بنانے کا ایگریمنٹ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان سینٹرز میں دہشتگردوں کو رکھا جائے گا اور تحقیقات کی جائیں گی، سیکورٹی اور ترقی کو ساتھ لے کر چلیں گے، کائنیٹک آپریشنز بھی چلتے رہیں گے  جبکہ آئندہ بلوچستان کے فیصلے کوئٹہ میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے حوالے سے قانونی ذمہ داری پوری کی، بغیر شناخت کے لاشوں کی ریسکیو کے ذریعے تدفین کی گئی، لاشوں کو امانت کے طور دفن کیا گیا ہے، یہ ہارڈ کور دہشتگرد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بلوچ نے پنجابیوں کو نہیں مارا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا، سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاپتا افراد کے سینٹرز کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جو قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے گی۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی سولر منتقلی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے، سولر پینلز سسٹم منصوبے کا 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان ادا کرے گا، وفاق 14 ارب روپے دے چکا ہے، مثبت چیز ہو رہی ہے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں